0
Wednesday 2 Dec 2020 12:19

جرمنی میں شرابی نے کار ہجوم پر چڑھا دی

جرمنی میں شرابی نے کار ہجوم پر چڑھا دی
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے شہر ٹریئر میں ایک شخص نے کار راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں شیرخوار بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ٹریئر میں ایک شخص نے اپنی کار راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں شیر خوار بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کر گرفتار کر لیا ہے، جس کی عمر 51 سال ہے اور گرفتار شخص جرمن شہری ہے۔ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا، اس کے خون میں الکوحل کی سطح 1.4 آئی ہے جب کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار بھی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم پولیس نے شہریوں سے متعلقہ علاقے کا رخ کرنے سے گریز کرنے کا کہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 901192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش