QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

2 Dec 2020 14:35

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، این سی او سی، پی ڈی ایم، ن لیگ، پی پی پی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا کے باعث ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔ حکومتی پابندی کے باوجود پی ڈی ایم اجتماعات کر رہی ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہ رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، این سی او سی، پی ڈی ایم، ن لیگ، پی پی پی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا کے باعث ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔ حکومتی پابندی کے باوجود پی ڈی ایم اجتماعات کر رہی ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت جلسے کرکے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، کورونا کی دوسری لہر کے بعد تعلیمی ادارے بند اور دیگر اجتماعات پر پابندی ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روکنے کا حکم دے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے۔


خبر کا کوڈ: 901216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901216/پی-ڈی-ایم-کا-لاہور-میں-جلسہ-رکوانے-کیلئے-ہائیکورٹ-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org