QR CodeQR Code

چولستان کی زمینوں پر صرف چولستانیوں کا حق ہے، سراج الحق

2 Dec 2020 16:05

چولستانیوں سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صحرائے چولستان کے 3 لاکھ لوگ آج بھی پانی سے محروم ہیں، گزشتہ 73 سالوں سے کسی بھی حکمران نے یہاں کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی حکومت میں کوئی فرق نہیں، صحرائے چولستان میں عربی شہزادوں کو ہزاروں ایکڑ زمین الاٹ کی گئی لیکن چولستانی ایک ایک ایکڑ زمین کے لئے ترس رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا صحرائے چولستان میں مکدی اڈا پہنچنے پر چولستانیوں نے والہانہ استقبال کیا، کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے چولستانیوں نے دو کلومیٹرز طویل قطار میں کھڑے ہو کر سراج الحق کا استقبال کیا۔

 
سراج الحق نے خطاب میں نے کہا کہ صحرائے چولستان کے 3 لاکھ لوگ آج بھی پانی سے محروم ہیں، گزشتہ 73 سالوں سے کسی بھی حکمران نے یہاں کے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا، چولستان کی زمینوں پر صرف چولستانیوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب چولستان اور چولستانیوں کا نمائندے ہیں اور بہت جلد چولستان کے مسائل سینیٹ میں اٹھائیں گے۔ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی، پی پی اور نون لیگ کی حکومت میں کوئی فرق نہیں، پی ٹی آئی کی صورت میں مصیبت عوام پر مسلط ہے اور یہ ناکام، آٹا اور چینی چور مافیا کی حکومت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 901224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901224/چولستان-کی-زمینوں-پر-صرف-چولستانیوں-کا-حق-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org