QR CodeQR Code

اسرائیلی بس نے دسیوں فلسطینی محنت کشوں کو کچل ڈالا، کم از کم 1 شہید

2 Dec 2020 17:23

فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کیمطابق آج علی الصبح کام پر جانے کی غرض سے فلسطینی مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں واقع پولیس چوکی پر کھڑے دسیوں فلسطینی محنت کشوں کو ایک صیہونی بس نے روند ڈالا ہے جسکے باعث کم از کم 1 فلسطینی محنت کش شہید اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی ایک تازہ کارروائی میں ایک صیہونی بس نے سڑک کنارے کھڑے دسیوں فلسطینی محنت کشوں کو کچل ڈالا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق آج علی الصبح کام پر جانے کی غرض سے فلسطینی مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں واقع پولیس چوکی پر کھڑے دسیوں فلسطینی محنت کشوں کو ایک صیہونی بس نے روند ڈالا ہے جس کے باعث کم از کم 1 فلسطینی محنت کش شہید اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔



رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں شہید و زخمی ہونے والوں کی حتمی تعداد ہنوز معلوم نہیں تاہم صیہونی میڈیا کے مطابق 7 فلسطینی محنت کش بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دسیوں فلسطینی محنت کشوں میں سے 1 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے جبکہ عربی زبان کے روسی نیوز چینل روسیا الیوم نے اطلاع دی ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 1 فلسطینی محنت کش شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے محنت کشوں کو قدس شریف کے 2 علیحدہ ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 901237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901237/اسرائیلی-بس-نے-دسیوں-فلسطینی-محنت-کشوں-کو-کچل-ڈالا-کم-1-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org