QR CodeQR Code

بنوں، پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار قتل

2 Dec 2020 17:50

فائرنگ سے پولیس اہلکار اخیر زمان زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹاؤن شپ جھنڈو خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے پولیس اہلکار اخیر زمان زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا 2019ء میں پولیو سے سب زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 90 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 901243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901243/بنوں-پولیو-مہم-کی-ڈیوٹی-پر-مامور-پولیس-اہلکار-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org