0
Wednesday 2 Dec 2020 20:40

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے، اعجاز اشرفی

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے، اعجاز اشرفی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے مرکزی رہنما و رکن شوری پیر اعجاز اشرفی نے کہا ہے کہ فرانس کیخلاف کابینہ نے فوری کوئی فیصلہ نہ کرکے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے جو کہ نظریہ پاکستان و آئین پاکستان کی واضح مخالفت ہے، حکمرانوں کو چاہیئے کہ فرانس کی مصنوعات کو فوری سرکاری سطح پر بائیکاٹ کا اعلان کرکے پاکستان سمیت ساری دنیا کےمسلمانوں کے دل جیت لیں۔ پیر اعجاز اشرفی نے مزید کہا مسلمان تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہر دم تیار ہیں، چاہے اس کیلئے  ہمیں بڑی سے بڑی قربانی بھی دینی پڑی تو دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیر اعجاز اشرفی نے مرید کے کی مرکزی جامع مسجد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر اعجاز اشرفی نے علامہ خادم حسین رضوی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا علامہ خادم رضوی کی قومی ملی مذہبی سیاسی خدمات عظیم ہیں، جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبر و ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا نام خادم رضوی تھا، ہمیشہ خادم رضوی کا حسینی کردار روشن رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع و تعزیتی ریفرنس اس بات کا عہد کرتا ہے کہ رضوی تیرا مشن رکا نہیں تھما نہیں جھکا نہیں بلکہ یہاں اجتماع سے نکلنے کے بعد ہر عاشق رسول تحریک لبیک یارسوڸ اللہ کا پیغام گلی گلی نگر نگر عام کرے گا۔ پیر اعجاز اشرفی نے کہا پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان فرانس کے صدر کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اقدام کو دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی قرار دیتے ہیں۔ پیر اعجاز اشرفی نے اسرائیل پر آئی ایس پی آر کے بیان کو سراہا کہ یقینی طور پر پاکستان اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس کے ناپاک عزائم مشرق وسطیٰ میں گریٹر اسرائیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ اس موقع پر علاقہ بھر کے علماء مشائخ و مختلف شعبہ ہائے زندگی کے خواص و عوام عاشقان رسول نے اجتماع میں بھرپور شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 901261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش