QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کورونا، ریسٹورنٹس میں کھانے اور قیدیوں سے ملاقات پہ پابندی

2 Dec 2020 20:49

خیبر پختونخوا کے سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا کے اندر ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے اندر کھانا کھانے پہ پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ساتھ ہی جیل میں قیدیوں سے ملاقات پہ بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پہ پابندی عائد کر دی ہے۔ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا کے اندر ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے اندر کھانا کھانے پہ پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ساتھ ہی جیل میں قیدیوں سے ملاقات پہ بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس میں کھانا صرف پارسل کرانے کی اجازت ہو گی۔ یاد رہے کہ پاکستان کورونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث بچوں کے سکولز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 901264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901264/کورونا-ریسٹورنٹس-میں-کھانے-اور-قیدیوں-سے-ملاقات-پہ-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org