0
Wednesday 2 Dec 2020 21:06
مریم نواز کو چوہدری نثار کی جاتی امرا آمد ایک آنکھ نہ بھائی

چوہدری نثار افسوس کرنے نہیں بلکہ زخموں پہ نمک چھڑکنے آئے، مریم نواز

چوہدری نثار افسوس کرنے نہیں بلکہ زخموں پہ نمک چھڑکنے آئے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور میاں اظہر کا تعزیت کے لیے آنا مریم نواز کو ناگوار گزرا ہے۔ مریم نواز نے لندن میں والد نواز شریف کو کال کرکے تحفظات سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہہ دیا کہ یہ افسوس کرنے نہیں بلکہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے آئے تھے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے جاتی امرا آنے کی اطلاع مریم نواز کو ملتان جلسے میں دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ چوہدری نثار آئے ہیں اور شہباز شریف سے نہ صرف تعزیت کی ہے بلکہ راز و نیاز کی باتیں بھی کیں ہیں۔ مریم نواز کو جب اطلاع ملی تو وہ سخت نالاں ہوئیں اور اپنے ساتھ موجود تین اہم رہنماؤں کو کہا کہ یہی کسر باقی رہ گئی تھی، جن لوگوں کی وجہ سے ہم اس حالت تک پہنچے، وہ ہمارے گھر میں افسوس کے نام پر ہمارا مذاق اڑانے آئے ہیں۔

چوہدری نثار کے بعد جب میاں اظہر بھی مل کر گئے تو مریم نواز مزید نالاں ہوئیں اور انہوں نے باقاعدہ اپنے والد کو کہا کہ امی کے انتقال کے وقت چوہدری نثار کو یاد نہیں آیا، یہاں پر بھی آکر تعزیت کرسکتے تھے۔ تاہم نواز شریف نے انہیں فی الوقت خاموش رہنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جاتی امرا گئے۔ چوہدری نثار نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ بتایا گیا کہ جب چوہدری نثار علی خان جاتی امرا پہنچے تو مریم نواز ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسے کیلئے جا چکی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 901271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش