QR CodeQR Code

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

2 Dec 2020 21:20

اپنے بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ کراچی میں خود کو قرنطینہ کرلیا، گھر سے کام جاری رکھوں گا، اللہ کا شکر ہے طبیعت بہتر ہے، فی الحال کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، انہوں نے صحت میں بہتری کے لئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت قانون کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں ںے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ میری کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، کراچی میں خود کو قرنطینہ کرلیا، گھر سے کام جاری رکھوں گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے طبیعت بہتر ہے، فی الحال کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، انہوں نے صحت میں بہتری کے لئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 901273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901273/وفاقی-وزیر-قانون-فروغ-نسیم-کا-کورونا-ٹیسٹ-مثبت-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org