0
Wednesday 2 Dec 2020 21:23

سندھ میں کورونا کے مزید 1983 کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا کے مزید 1983 کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ مزید 1983 متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 652 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 968 اموات ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 712 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 75 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 1702 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 518 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 901274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش