0
Wednesday 2 Dec 2020 21:36

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا سے صحت یاب ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔ کئی روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ مہلک وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں، دعائیں کرنے پر سب کے شکر گزار ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ میں 16 نومبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 17 روز تک قرنطینہ میں رہے، اس دوران وہ گھر سے ہی دفتری امور سرانجام دیتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 901277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش