QR CodeQR Code

چارسدہ، تحریک طالبان گروپ کا خطرناک دہشتگرد گرفتار

2 Dec 2020 21:41

دہشتگرد کی تخریبی کارروائیوں میں تنگی کچہری، غلنئی میں پولیٹکل دفاتر اور ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ شامل ہیں۔ اسی طرح گرفتار دہشتگرد نے لاٹھی چیک پوسٹ پر 9 خاصہ داروں کو شہید کیا، اسکے علاوہ بھتہ و اغوائیگی میں خونریزی تصادم اور سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کرنے جیسے خطرناک واقعات بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خطرناک عسکریت پسند کو ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں ضلع چارسدہ میں تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران نے مشترکہ کارروائی کے دوران تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے ذاکر عرف یاسر عرف مدثر ولد یوسف خان کو تھانہ سروکلے کی حدود میں گرفتار کیا۔ اس موقع پر دہشت گرد کے قبضہ سے دو ہینڈ گرنیڈ اور ایس ایم جی بھی برآمد کر لئے گئے۔

نتفتیش کے دوران عسکریت پسند نے ضلع مہمند اور چارسدہ کے مختلف مقامات پر 21 تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی مردان میں دہشت گردی کے 7 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ دہشت گرد کی تخریبی کارروائیوں میں تنگی کچہری، غلنئی میں پولیٹکل دفاتر اور ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ شامل ہیں۔ اسی طرح گرفتار دہشت گرد نے سروکلے کی حدود میں ایک فوجی اہلکار کو فائرنگ سے شہید کیا، لاٹھی چیک پوسٹ پر 9 خاصہ داروں کو شہید کیا، اس کے علاوہ بھتہ و اغوائیگی میں خونریزی تصادم اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کرنے جیسے خطرناک واقعات بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 901280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901280/چارسدہ-تحریک-طالبان-گروپ-کا-خطرناک-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org