0
Wednesday 2 Dec 2020 21:50

ڈی آئی خان، انڈس ہائی وے پر ایک ارب روپے سے زائد کی 60 کلو آئس پکڑی گئی

ڈی آئی خان، انڈس ہائی وے پر ایک ارب روپے سے زائد کی 60 کلو آئس پکڑی گئی
اسلام ٹائمز۔ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب روپے سے زائد کی منشیات آئس پکڑ لی۔ سکیورٹی فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی آئی خان انڈس ہائی وے پر اوبھایا پل کے قریب ناکہ بندی کی اور ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو اس میں سے 60 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے آئس لے جانے والے اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ڈی جی فیاض علی شاہ نے بتایا کہ پکڑی گئی آئس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب روپے سے زائد ہے جو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ایس گاڑی جس کا نمبر ڈی این سی 9126 ہے بلوچستان سے پشاور جارہی تھی۔ سیف اللہ نامی اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 901281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش