QR CodeQR Code

سکردو چنداہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

2 Dec 2020 22:01

کیمپ کے دوران 1474 مریضوں کا جنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلسٹ، سرجیکل اسپیشلسٹٗ، آنکھوں کے سپیشلسٹٗ اور ڈینٹل سرجن نے معائنہ کیا اور طبی امداد فراہم کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک آرمی نے سکردو ڈویژن کی انتظامیہ کی مدد سے وادی چنداہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کے دوران 1474 مریضوں کا جنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلسٹ، سرجیکل اسپیشلسٹٗ، آنکھوں کے سپیشلسٹٗ اور ڈینٹل سرجن نے معائنہ کیا اور طبی امداد فراہم کی۔ مریضوں میں 397 جنرل میڈیکل اور سرجری والے مریض، 358 بچے، 521 خواتین، 118 آنکھوں کے مریض، 53 دانتوں کے مریض شامل تھے۔ کیمپ میں 93 لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکس رے بھی کئے گئے۔ اسکے علاوہ مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ، ذاتی حفظان صحت اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ضرورت مند لوگوں میں مفت راشن اور دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 901282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901282/سکردو-چنداہ-میں-پاک-فوج-کی-جانب-سے-فری-میڈیکل-کیمپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org