QR CodeQR Code

اراضی قوانین کو چیلینج کرنے کیلئے یوسف تاریگامی کا سپریم کورٹ سے رجوع

2 Dec 2020 22:49

درخواست میں سی پی آئی (ایم) کے لیڈر یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ نئے زمینی قوانین ملک کے کسی بھی حصے سے کسی کو بھی زرعی اراضی سمیت جموں و کشمیر میں زمین خریدنے کی اجازت دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی کے سابق رکن محمد یوسف تاریگامی نے نئے اراضی قوانین کو چیلینج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ یوسف تاریگامی نے جموں و کشمیر کے نئے اراضی قوانین کو چیلینج کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر سے لوگ جموں و کشمیر میں زمین خرید سکتے ہیں۔ درخواست میں سی پی آئی (ایم) کے لیڈر یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ نئے زمینی قوانین ملک کے کسی بھی حصے سے کسی کو بھی زرعی اراضی سمیت جموں و کشمیر میں زمین خریدنے کی اجازت دیتے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے چار بار رہ چکے رکن اسمبلی یوسف تاریگامی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس طرح کے قوانین بنانے کے اختیارات بھارتی حکومت کے ذریعہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019ء سے حاصل کی گئی ہے جو خود ہی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔


خبر کا کوڈ: 901284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901284/اراضی-قوانین-کو-چیلینج-کرنے-کیلئے-یوسف-تاریگامی-کا-سپریم-کورٹ-سے-رجوع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org