0
Wednesday 2 Dec 2020 22:51

سرینگر میں نیوز پیپر کارڈنیشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد

سرینگر میں نیوز پیپر کارڈنیشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد
اسلام ٹائمز۔ آل نیوز پیپر ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس بدھ کو پریس کالونی سرینگر میں نیوز پیپرکارڈ نیشن کمیٹی کے بینر کے تلے منعقد ہوا، جس میں حکومت کی طرف سے میڈیا کی آواز کو جدید طریقوں سے دبانے اور نئے حربے استعمال کر نے کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ شرکاء اجلاس نے کہا کہ حکومت کی میڈیا مخالف پالیسیوں کو غیرجمہوری اور آزادی اظہار پر براہ راست وار ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ اجلاس میں جموں و کشمیر میں پریس کی آزادی کے خلاف حکومتی مذموم اقدامات اور مقاصد کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے متفقہ طور پر فیصلہ لیا گیا۔

اجلاس میں شامل مختلف انجمنوں کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حکومت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نامساعد حالات کے باوجود یہاں کے صحافیوں نے جن مشکل اور کٹھن حالات میں اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کی اور باوجود اس کے کہ کئی صحافیوں کو حالات و واقعات کی ترجمانی کی پاداش میں زندگیوں سے ہاتھ دھونا پڑا، اس کے لئے وہ بلا شبہ خراج تحسین کے مستحق ہیں حالانکہ ماضی میں بھی مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت کا گھلا گھونٹے کی شروعات کی گئی اور آج نئی میڈیا پالیسوں کے ذریعے حکومت کو صحافیوں کو تنگ طلب کرنے کا آسان راستہ فراہم کیا جارہا ہے جو قابل تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی سے متعلق امور کو اجاگر کرنے کا میڈئا کا فرض ہے اور اس مئں کوئی کو تائی نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ فرائض میں سماجی اور فلاحی مسائل کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے لوگوں کو درپیش مشکلات توجہ کا مرکز بنیں گے۔ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا کہ آج یعنی جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے پریس کلب سرینگر میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آج کی میٹنگ میں جموں کشمیر ایڈیٹرس ایسوسی ایشن، کشمیر پریس ایسوسی ایشن، جے کے میڈیا گلڈ، جے کے میڈیا ایسوسی ایشن، اسٹیٹ پریس فورم، جے کے ایڈیٹرس فیڈریشن اور جے کے پرنٹ میڈیا ویلفیئر ایسوسی ایشن (جموں) شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 901286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش