0
Wednesday 2 Dec 2020 22:48

وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شمال و جنوب میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے گرجانے کے باعث میدانی علاقے بھی سردی کی شدید لپیٹ میں آگئے ہیں، وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں کمی کے باعث رات کے دوران لوگوں کو سردی سے پریشان ہونا پڑا تو وہیں صبح شدید سردی اور دھند کے باعث بیشتر لوگ گھروں کے اندر ہی محدود رہیں۔ جموں و کشمیر اور لداخ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے خشک اور سرد موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر وادی کشمیر میں رات کا درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔ وادی میں درجہ حرارت میں کمی کے باعث رات کے دوران لوگوں کو سردی سے پریشان ہونا پڑا تو وہیں بدھ کی صبح شدید سردی اور دھند کے باعث بیشتر لوگ گھروں کے اندر ہی محدود رہیں۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دونوں مرکزی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت انجماد سے نیچے درج ہوا جس سے لوگوں کو کافی پرشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سرینگر میں درجہ حرارت منفی 1.0، پہلگام منفی 2.3 اور گلمرگ منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ کے لیہہ شہر میں رات کے سب سے کم درجہ حرارت منفی 7 اور کرگل میں منفی 4.3 ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطے کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بانہال، بھدرواہ، کٹرہ میں، بٹوت اور جموں میں سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے گذشتہ شب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں پانچ دسمبر تک مطلع صاف رہنے کی توقع ہے اور اس کے بعد برف و باراں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 901287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش