QR CodeQR Code

جی بی کے نجی سکولوں اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں فوری روکنے کا حکم

2 Dec 2020 22:13

ڈپٹی سیکریٹری اکیڈمکس کی جانب سے جاری ایک مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ بعض نجی سکول اور کالجز حکومتی احکامات کے بائوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کرونا وائرس کے پھیلائو کا سبب بن سکتے ہیں۔


اسلام ٹائم۔ گلگت بلتستان کی حکومت نے نجی سکولوں اور کالجز کو تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری اکیڈمکس کی جانب سے جاری ایک مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ بعض نجی سکول اور کالجز حکومتی احکامات کے بائوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کرونا وائرس کے پھیلائو کا سبب بن سکتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کو فوری بند نہ کیا گیا تو قانونی کارروائی ہوگی اور ایسے اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 901289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901289/جی-بی-کے-نجی-سکولوں-اور-کالجز-میں-تعلیمی-سرگرمیاں-فوری-روکنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org