QR CodeQR Code

عوام کو بدحالی سے بچانے کیلئے حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنائے، ثروت اعجاز قادری

2 Dec 2020 22:39

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس کا خوف پھیلانے کی بجائے اس سے نجات کیلئے راہ ہموار کی جائے، عوام میں کورونا سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کو معاشی بدحالی سے بچانے کیلئے حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنائے، غریب، مزدور اور کسان طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے، عوام کی جان کے تحفظ کیلئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا، کورونا کی روک تھام کیلئے مثبت حکمت عملی اور قانون سازی کی جائے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کورونا وبا مذاق نہیں، افسوس اور پچھتاوے سے بہتر ہے، ایس او پیز پر عمل کیا جائے، زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت کی بتائی گئی ایس اوپیز اور سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی روک تھام میں ڈاکٹرز، رینجرز و پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں، عوام صحت و صفائی کا مکمل خیال رکھیں، صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی کے ذریعے ہی وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، عوام کورونا وائرس کی حدت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خوف پھیلانے کی بجائے اس سے نجات کیلئے راہ ہموار کی جائے، عوام میں کورونا سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 901297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901297/عوام-کو-بدحالی-سے-بچانے-کیلئے-حکومت-معاشی-استحکام-یقینی-بنائے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org