0
Thursday 3 Dec 2020 02:36

شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کیلئے 18 کروڑ 46 لاکھ کے فنڈز جاری

شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کیلئے 18 کروڑ 46 لاکھ کے فنڈز جاری
اسلام ٹائمز۔ پرواینشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی ماہوار مالی امداد کے سلسلے میں ماہ اکتوبر کیلئے 18 کروڑ 46 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دیئے جو کہ آئندہ ایک دو دنوں میں حسب معمول سم کارڈ کے ذریعے سے متاثرہ خاندانوں کو موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم شمالی وزیرستان کے 15 ہزار 229 تصدیق شدہ متاثرہ خاندانوں میں 12 ہزار فی خاندان کے حساب سے تقسیم کی جائے گی۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ یہ رقم ہر ماہ باقاعدگی سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو ان کے موبائل سم کارڈز کے ذریعے سے ادا کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مذکورہ مالی امداد (گذارا الاؤنس) متاثرین کو دی جانے والی 75ویں قسط ہے جو ہر ماہ متاثرین کو باقاعدگی سے اس لئے دی جا تی ہے تاکہ انکی مالی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 901338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش