QR CodeQR Code

سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں بڑا اضافہ

3 Dec 2020 02:43

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اور فی دس گرام قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 1831 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اور فی دس گرام قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کراچی حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 110800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 94993 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1200 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی 1028 روپے 80 پیسے پر مستحکم رہی۔


خبر کا کوڈ: 901339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901339/سونے-کی-عالمی-مقامی-قیمت-میں-بڑا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org