QR CodeQR Code

نومبر کے دوران ملکی مہنگائی میں مزید اضافہ، اعداد و شمار جاری

3 Dec 2020 02:48

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح آٹھ اعشاريہ سات چھ فیصد رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں نومبر 2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ آٹھ پانچ (0.85) فيصد مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نومبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 8.35 فیصد ہو گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح آٹھ اعشاريہ سات چھ فیصد رہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ (نومبر) کے دوران چکن 21.3 فی صد مہنگا ہوا ہے اور ٹماٹر کی قيمت 15.68 فی صد بڑھی جبکہ ایل پی جی کے نرخوں ميں 10.31 فيصد اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔ اس کے علاوہ تیار شدہ گارمنٹس 8.85 فیصد جبکہ آلو 8.80 فیصد مہنگے ہوئے۔ اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ ماہ (نومبر) کے دوران ٹرانسپورٹ سروسز 6.41 فیصد سستی ہوئیں جبکہ گندم کے آٹے کی قيمت ميں پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے علاوہ ازیں دالوں اوربجلی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 901340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901340/نومبر-کے-دوران-ملکی-مہنگائی-میں-مزید-اضافہ-اعداد-شمار-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org