0
Thursday 3 Dec 2020 10:35

کراچی، سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت گر گئی، 1جاں بحق

کراچی، سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت گر گئی، 1جاں بحق
اسلام ٹائمز شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 1 ہی خاندان سے تعلق رکھنے والا 1 شخص جاں بحق اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی میں دعا چوک کے قریب قریب آج صبح گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 2 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ دھماکے سے عمارت میں آگ بھی لگ گئی، جسے علاقہ مکینوں نے بجھا دیا۔ چھیپا ویلفیئر کے ترجمان کے مطابق ان کے رضاکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 1 شخص کی لاش اور بچے سمیت 3 افراد کو زخمی حالت میں عمارت کے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ فائر بریگیڈ اہلکاروں کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کو ایک گاڑی کے ہمراہ آگ بجھانے کیلئے روانہ کیا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق عمارت میں زیادہ لوگ رہائش پذیر نہیں تھے، تاہم ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر امدادی کام جاری ہے۔ حادثے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع کر دی گئی، جس سے موبائل فون کی سروس بھی متاثر ہوئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کام جاری ہے، مزید بھاری مشینری بھی طلب کی گئی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ماں، باپ اور چار بچوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملبے تلے مزید کسی کے دبے ہونے کی اطلاع نہیں ہے، 120 گز کا مکان ہے، جو گراؤنڈ پلس ون بنا ہوا ہے، عمارت گرنے کی حتمی وجہ تحقیقات کے بعد ہی بتائی جا سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 901356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش