0
Thursday 3 Dec 2020 11:53

ٹرمپ کی انتخابی دھاندلی ثابت کرنے کی ناکام کوشش

ٹرمپ کی انتخابی دھاندلی ثابت کرنے کی ناکام کوشش
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ صدراتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم نہ کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی ثابت کرنے کی ناکام کوششں کر رہے ہیں، اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹر بٹن میری حمایت میں دباتے تھے لیکن ووٹ جوبائیڈن کو جاتا رہا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میڈیا ہی نہیں جج بھی شواہد تسلیم کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ ووٹر بٹن میری حمایت میں دباتے تھے لیکن ووٹ بائیڈن کو جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ مشین کی جگہ پھر سے کاغذ استعمال کرنا پڑے گا، لگتا ہے ووٹوں کی گنتی کسی غیرملک میں کی جا رہی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں نتائج تسلیم کرنے کو تیار ہوں، کیا جوبائیڈن بھی مانیں گے؟ اس سے قبل امریکی صدر کا الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے لیے شکست تسلیم کرنا اتنہائی مشکل ہو گا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت بڑا فراڈ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 901366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش