QR CodeQR Code

اسرائیلی پارلیمنٹ توڑنے سے متعلق ابتدائی بل منظور

3 Dec 2020 11:59

اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹس نے گزشتہ روز پارلیمنٹ توڑنے کی حمایت میں قرار داد لانے کا اعلان کیا تھا۔ بل کی منظوری کے بعد دو سال میں چوتھے انتخابات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قانون سازوں نے پارلیمنٹ توڑنے سے متعلق ابتدائی بل کی منظوری دے دی، بل کے حق میں 61 اور مخالفت میں 54 ووٹ آئے۔ذرائع کے مطابق ابھی صرف پہلا مرحلہ طے ہوا ہے بل کی حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کی متعدد ریٹنگز کو منظور کرنا ہو گا۔ پارلیمنٹ توڑنے کے ابتدائی بل کی منظوری کے بعد دو سال میں چوتھے انتخابات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹس نے گزشتہ روز پارلیمنٹ توڑنے کی حمایت میں قرار داد لانے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 901368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901368/اسرائیلی-پارلیمنٹ-توڑنے-سے-متعلق-ابتدائی-بل-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org