0
Thursday 3 Dec 2020 12:37

13 دسمبر کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ

13 دسمبر کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کا جلسہ ہو گا اور یہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بات کہی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی رواداری ہمارے معاشرے کا خاصہ تھی، مگر عمران نیازی نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکال دیا ہے۔ (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ ملاقات کے لیے آئے تھے۔ والدہ کے انتقال کے باعث پیرول پر رہا کیے گئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج پیرول ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز 27 نومبر کو 4 بجے 5 روزہ پیرول پر رہا ہوئے تھے، پنجاب حکومت نے کل ان کی پیرول پر رہائی میں 24 گھنٹےکی توسیع کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 901381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش