QR CodeQR Code

13 دسمبر کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ

3 Dec 2020 12:37

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی رواداری ہمارے معاشرے کا خاصہ تھی، مگر عمران نیازی نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکال دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر کا جلسہ ہو گا اور یہ جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہو گا۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بات کہی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی رواداری ہمارے معاشرے کا خاصہ تھی، مگر عمران نیازی نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکال دیا ہے۔ (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ ملاقات کے لیے آئے تھے۔ والدہ کے انتقال کے باعث پیرول پر رہا کیے گئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج پیرول ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز 27 نومبر کو 4 بجے 5 روزہ پیرول پر رہا ہوئے تھے، پنجاب حکومت نے کل ان کی پیرول پر رہائی میں 24 گھنٹےکی توسیع کر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 901381

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901381/13-دسمبر-کا-جلسہ-حکومت-کیخلاف-ریفرنڈم-ہو-گا-رانا-ثناء-الل-ہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org