0
Thursday 3 Dec 2020 12:42

چودھری پرویزالہیٰ کی ماڈل ٹاون آمد، شہباز شریف سے اظہار تعزیت

چودھری پرویزالہیٰ کی ماڈل ٹاون آمد، شہباز شریف سے اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں (ق) لیگی وفد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ماڈل ٹاﺅن پہنچ گیا۔ وفد میں مونس الٰہی، چودھری شافع حسین، سینیٹر کامل علی آغا شامل ہیں۔ ق لیگی وفد میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی شامل ہیں۔ وفد نے شہباز شریف اور شریف فیملی سے بیگم شمیم اخترکے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں دنیا میں خدا کا روپ ہوتا ہے، جو اپنی اولاد کیلئے ہمیشہ دعاگو رہتی ہے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم شریف خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش