0
Thursday 3 Dec 2020 13:26

13 دسمبر کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کرینگے، سعد رفیق

13 دسمبر کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کرینگے، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق ہتے ہیں کہ 13 دسمبر کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔ لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لاہور کے جلسے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے، 13 دسمبر کا یہ جلسہ فقیدالمثال ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے تھے۔ والدہ کے انتقال کے باعث پیرول پر رہا کیئے گئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آج پیرول ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل واپس جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 901391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش