QR CodeQR Code

جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماوں کو ایک اور مقدمہ میں سزا سنا دی گئی

3 Dec 2020 13:58

پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے پندرہ پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو سی ٹی ڈی کی طرف سے فیصل آباد میں درج مقدمہ نمبر 42/19 کی سماعت ہوئی۔ جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جماعت الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ میں سزائیں سنا دیں، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے  پندرہ پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو سی ٹی ڈی کی طرف سے فیصل آباد میں درج مقدمہ نمبر 42/19 کی سماعت ہوئی۔ جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدالت نے زیرسماعت دیگر مقدمات کی سماعت کل ہوگی۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے روبرو بھی جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو پیش کیا گیا۔ جہاں مقدمہ نمبر 88/19 اور 23/19 کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں زیرسماعت دونوں مقدمات میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کیخلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے کل 41 مقدمات درج ہیں۔ جن میں سے پچیس کے فیصلے ہو چکے ہیں جبکہ باقی اے ٹی سی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 901397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901397/جماعت-الدعوۃ-کے-3-رہنماوں-کو-ایک-اور-مقدمہ-میں-سزا-سنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org