0
Thursday 3 Dec 2020 15:05

کراچی، ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی، ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ عالمی وباء کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم نامہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 2 تا 16 دسمبر جاری رہے گا۔ ڈی سی سینٹرل کا کہنا ہے کہ گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے بھی مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائیگا، متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ، فارمیسی اور ضروری اشیاء کے اسٹورز کھلیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 904 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 56 لاکھ 27 ہزار 539 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش