QR CodeQR Code

پی ڈی ایم اور حکومت میں لڑائی صرف اقتدار کی ہے

ناجائز ریاست اسرائیل کو جس حکومت نے بھی تسلیم کیا، وہ اسکا آخری دن ہوگا، سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت پہلے سونامی تھی، پھر ناکامی ہوئی اور اب بدنامی ہوگئی ہے

3 Dec 2020 15:08

مںصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، جس حکومت نے بھی اس کو تسلیم کیا، وہ اس کا آخری دن ہوگا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے جو گراونڈ کی بجائے صرف ٹی وی پر اور اخبارات میں نظر آتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منصورہ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور حکومت میں لڑائی صرف اقتدار کی ہے۔ حکومت صابن پر کھڑی ہے، یہ پہلے سونامی تھی، پھر ناکامی ہوئی اور اب بدنامی ہوگئی ہے۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے، جس حکومت نے بھی اس کو تسلیم کیا، وہ اس کا آخری دن ہوگا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، جو گراونڈ کی بجائے صرف ٹی وی پر اور اخبارات میں نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنا چاہیئے، یہ ناجائز ریاست ہے اور دنیا میں بدامنی کی بنیاد ہے۔ اس دوران انہوں خصوصی افراد میں تحائف تقسیم کئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسمبلیوں میں ان کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے اور خصوصی افراد کو صحت، سفر اور اشیائے خورد و نوش میں رعایت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 901409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901409/ناجائز-ریاست-اسرائیل-کو-جس-حکومت-نے-بھی-تسلیم-کیا-وہ-اسکا-آخری-دن-ہوگا-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org