QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ سے چینی کی قیمت کم نہیں ہوتی، اویس شاہ

3 Dec 2020 15:18

ایک بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ سلیکٹڈ کو کوئی بتائے آپکی حکومت میں چینی سستی نہیں 40 روپے مہنگی ہوئی ہے، چینی کی قیمت ابھی تک 100 سے 95 روپے فی کلو ہے، کہیں کاشتکاروں سے سستا گنا کم قیمت خریدنے کے لئے توجھوٹ نہیں بولا جا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صاحب کے ٹویٹ کرنے سے چینی کی قیمت کم نہیں ہوتی۔ اویس شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ کو کوئی بتائے آپکی حکومت میں چینی سستی نہیں 40 روپے مہنگی ہوئی ہے، چینی کی قیمت ابھی تک 100 سے 95 روپے فی کلو ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کہیں کاشتکاروں سے سستا گنا کم قیمت خریدنے کے لئے توجھوٹ نہیں بولا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے سلیکٹڈ جب کوئی نوٹس لے بربادی خود ہی ہوجاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 901411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901411/وزیراعظم-عمران-خان-کے-ٹویٹ-سے-چینی-کی-قیمت-کم-نہیں-ہوتی-اویس-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org