QR CodeQR Code

کورونا گرمی کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہا ہے، وزیر صحت سندھ

3 Dec 2020 16:11

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 983 کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک دن پہلے 1 ہزار 333 کیسز سامنے آئے تھے یعنی ایک دن میں 600 کے قریب مزید کیسز میں بڑھے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس گزشتہ گرمی کے مقابلے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 983 کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک دن پہلے 1 ہزار 333 کیسز سامنے آئے تھے یعنی ایک دن میں 600 کے قریب مزید کیسز میں بڑھے ہیں۔ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگا، پچھلی گرمیوں کے دروان پھیلنے والے کیسز کے مقابلے میں اس دفعا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، پہلے کیسز آنے کے بعد سخت اقدامات کی وجہ سے کرونا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی تھی، موجودہ صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 901420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901420/کورونا-گرمی-کے-مقابلے-میں-تیزی-سے-پھیل-رہا-ہے-وزیر-صحت-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org