0
Thursday 3 Dec 2020 16:11

کورونا گرمی کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہا ہے، وزیر صحت سندھ

کورونا گرمی کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہا ہے، وزیر صحت سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس گزشتہ گرمی کے مقابلے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 983 کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک دن پہلے 1 ہزار 333 کیسز سامنے آئے تھے یعنی ایک دن میں 600 کے قریب مزید کیسز میں بڑھے ہیں۔ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگا، پچھلی گرمیوں کے دروان پھیلنے والے کیسز کے مقابلے میں اس دفعا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، پہلے کیسز آنے کے بعد سخت اقدامات کی وجہ سے کرونا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی تھی، موجودہ صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 901420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش