QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں جوڈیشل ریفارمز لائیں گے، خالد خورشید

3 Dec 2020 17:50

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنائے گی۔ ججز کی خالی آسامیوں کو جلد پر کیا جائے گا۔ وکلاء برداری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جوڈیشل ریفارمز لائے گی، ججز کی خالی اسامیوں کو پر کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان بار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کی مشاورت سے جوڈیشل ریفارمز متعارف کرائے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنائے گی۔ ججز کی خالی آسامیوں کو جلد پر کیا جائے گا۔ وکلاء برداری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ علاقے کی ترقی اور عوام کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نومنتخب وزیر اعلیٰ کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 901434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901434/گلگت-بلتستان-میں-جوڈیشل-ریفارمز-لائیں-گے-خالد-خورشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org