0
Thursday 3 Dec 2020 19:15

وادی کشمیر میں برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی

وادی کشمیر میں برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر اور دراس تا زوجیلا کے علاقے میں 4 اور 5 دسمبر کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے جبکہ 7 اور 8 دسمبر کو درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ سرینگر میں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفتر کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری بیان میں بتایا گیا کہ کشمیر اور لداخ میں دراس تا زوجیلا کے علاقے میں 4 اور 5 دسمبر کو کہیں ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔ بیان کے مطابق اس بات کے 70 فیصد امکانات ہیں کہ کشمیر میں کہیں کہیں یا کچھ مخصوص مقامات، لداخ میں دراس تا زوجیلا کے علاقے اور جموں کے پہاڑی علاقوں میں 7 اور 8 دسمبر کو درمیانی درجے کی برف باری ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ برف باری کا یہ مرحلے پچھلے مرحلوں سے قدرے کمزور ہوگا تاہم اس بات کا امکان ہے کہ برف باری سے 7 اور 8 دسمبر کو سرینگر لیہہ شاہراہ سمیت دیگر کچھ راستوں پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوگی۔ اس دوران جمعرات کو کشمیر وادی میں دن بھر سورج بادلوں سے نکلنے کے لئے کوشاں رہا تاہم زیادہ تر وقت مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ صبح کے وقت سرینگر سمیت وادی کے کئی علاقوں میں گہری دُھند چھائی رہی اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے لوگوں کو گھروں سے نکلنے کے بعد سخت سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ دن کے وقت سرینگر میں درجہ حرارت 12 تا 14 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر 9 روز کے بعد بدھ کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی جبکہ سرینگر جموں شاہراہ اور سرینگر لیہہ شاہراہیں یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی ہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش