0
Thursday 3 Dec 2020 19:38

بحریہ موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، ایڈمرل کرمبیر سنگھ

بحریہ موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، ایڈمرل کرمبیر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے کووڈ 19 اور چین کے حقیقی کنٹرول لائن کو بدلنے کی کوششوں کو دوہرے چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی بحریہ ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چین کی طرف سے کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارے پاس حالات سے نمٹنے کے لئے ایس او پی تیار ہے۔ مشرقی لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر جاری سرحدی کشیدگی کے چلتے بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے چین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین کی طرف سے کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارے پاس حالات سے نمٹنے کے لئے ایس او پی تیار ہے۔ ایک پروگرام کے دوران ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے فوج کے کئی منصوبوں اور سرحد پر جاری صورتحال پر بات کی۔

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے کہا کہ ہمارے سامنے کووڈ 19 اور چین کی جانب سے لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کو بدلنے کی کوششوں کا دوہرا چیلنج ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بھارتی بحریہ ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ بحریہ کے سربراہ نے بتایا کہ فوج اور فضائیہ کی ضرورتوں کے مطابق ہم(بھارتی بحریہ) نے کئی جگہوں پر P-81 ائیر کرافٹ تعینات کر دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے شمالی سرحد کے علاقوں میں ہیران سرویلائنس ڈرون بھی چھوڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک بحرہند میں چین کے تین جنگی آبدوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے 2008ء کے بعد سے ہی اینٹی، پائیریسی پیٹرولس کے لئے تین جہاز برقرار رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش