QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی، ڈیڑھ من قیمتی آئس برآمد

3 Dec 2020 19:32

ڈی جی فیاض علی شاہ کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈس ہائی وے پہ ابھایا پل کے قریب خصوصی ناکہ بندی کی گئی تھی۔ جہاں ہائی ایس گاڑی نمبر DNS 9126 کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ مذکورہ گاڑی بلوچستان سے آ رہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا کی تاریخ میں سب سے بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ڈیڑھ من سے زائد آئس برآمد کر لی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فیاض علی شاہ نے کارروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن اور اینٹی نارکوٹکس نے مشترکہ کارروائی کے دوران آئس کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ڈی جی فیاض علی شاہ کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈس ہائی وے پہ ابھایا پل کے قریب خصوصی ناکہ بندی کی گئی تھی۔ جہاں ہائی ایس گاڑی نمبر DNS 9126 کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ مذکورہ گاڑی بلوچستان سے آ رہی تھی۔ گاڑی کے اندر بنائے گئے خصوصی خفیہ خانوں میں 60 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ برآمد کی گئی آئس کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد ہے۔ کارروائی کے دوران سیف اللہ خان نامی سمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 901454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901454/ڈی-ا-ئی-خان-میں-اینٹی-نارکوٹکس-کی-کارروائی-ڈیڑھ-قیمتی-ا-ئس-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org