0
Thursday 3 Dec 2020 21:17

مودی حکومت نے اگر زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا، ممتا بنرجی

مودی حکومت نے اگر زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے دھمکی دی ہے کہ اگر ’’کسان مخالف‘‘ نئے زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بی جے پی کی قیادت والی مودی حکومت کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میں کسانوں کی زندگی اور ان کے معاش کو لے کر فکرمند ہوں، مودی حکومت کو بہرصورت ’’کسان مخالف بل‘‘ واپس لینا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی حکومت کسانوں کی آواز نہیں سنتی ہے تو ہم ریاست بھر میں احتجاج کریں گے اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہم احتجاج کریں گے۔ ممتا بنرجی کا یہ بیان بھاجپا حکومت اور کسان کے نمائندوں کے درمیان مذکرات سے قبل آیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے 4 دسمبر کو آل انڈیا ترنمول کانگریس کا اجلاس طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں ہم زرعی قوانین کے تئیں غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کی وجہ سے ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، عام انسانوں کے دائرہ اختیار سے نکل رہی ہے، اس لئے حکومت کو اس قانون کو واپس لینے پر غور کرنا ہو گا۔ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ بھاجپا حکومت ریلوے، ایئر انڈیا، کوئلہ، بی ایس این ایل، بی ایچ ای ایل، بینک، دفاع وغیرہ بیچ نہیں سکتی ہے۔ ادھر مشتعل کسانوں نے آج مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرے اور نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے پر غور کرے ورنہ دہلی میں تمام سڑکیں بند کردی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 901455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش