QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے صرف ووٹوں کیلئے نئے صوبے کا نعرہ لگایا، جب تک مسلم لیگ ن فیصلہ نہیں کرتی پنجاب میں نئے صوبے نہیں بن سکتے، جاوید ہاشمی

7 Aug 2011 23:26

اسلام ٹائمز:بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے کل نواز شریف کی سربراہی میں کمیٹی کا اہم اجلاس ہو گا جس میں نئے صوبوں کے قیام پر پالیسی وضع کی جائے گی۔


بہاولپور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صرف ووٹوں کیلئے نئے صوبے کا نعرہ لگایا اور جب تک مسلم لیگ ن فیصلہ نہیں کرتی پنجاب میں نئے صوبے نہیں بن سکتے۔ بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے کل نواز شریف کی سربراہی میں کمیٹی کا اہم اجلاس ہو گا جس میں نئے صوبوں کے قیام پر پالیسی وضع کی جائے گی۔ بہاولپور صوبہ یہاں کے عوام کا استحقاق ہے، جس کی وہ حمایت کرتے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھارت 45 صوبے بنانے جا رہا ہے، لیکن ہم ابھی تک نئے صوبوں کے قیام کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکے، نئے صوبوں کے قیام سے ملکی بنیادیں مزید مستحکم ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 90146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90146/پیپلز-پارٹی-نے-صرف-ووٹوں-کیلئے-نئے-صوبے-کا-نعرہ-لگایا-جب-تک-مسلم-لیگ-ن-فیصلہ-نہیں-کرتی-پنجاب-میں-بن-سکتے-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org