QR CodeQR Code

خصوصی افراد کے لیے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، عمران خان

3 Dec 2020 20:40

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ احساس کفالت پالیسی کے تحت خصوصی افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، کورونا سے متاثرہ عالمی منظر نامے میں خصوصی افراد کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ احساس کفالت پالیسی کے تحت خصوصی افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ عالمی منظر نامے میں خصوصی افراد کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 901466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901466/خصوصی-افراد-کے-لیے-احساس-کفالت-پالیسی-سے-20-لاکھ-خاندان-مستفید-ہوں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org