0
Thursday 3 Dec 2020 20:44

پی ڈی ایم کل بروز جمعہ پورے ملک میں حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کریگی، میاں افتخار حسین

پی ڈی ایم کل بروز جمعہ پورے ملک میں حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کریگی، میاں افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کل بروز جمعہ پورے ملک میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں تمام اضلاع کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، حکومتی ہتھکنڈوں کی وجہ سے پرامن احتجاج روکنے کی کوشش کی گئی، تحریک پورے ملک تک پھیل چکی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم رہنمائوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، یہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جیل سیاستدان کا دوسرا گھر ہے، اپوزیشن کو اس قسم کی دھمکیوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، یہ دھونس دھمکیاں پی ڈی ایم تحریک کو مزید تقویت دے گی اور تحریک مضبوط ہوگی، پہلے پشاور میں ایف آئی آر درج کی گئی اور پھر ملتان میں کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

میاں افتخارحسین نے کہا کہ پشاور میں اجازت نہیں دی گئی، اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی، ملتان میں بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن اپوزیشن نے حکومت کو شکست دی، پی ڈی ایم تحریک کو کمزور کرنے اور اپنی حکومت کو مزید وقت دینے کیلئے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت چاہے یا نہ چاہے لاہور جلسہ ہو کر رہے گا اور ملک بھر سے کارکنان شریک ہوں گے، 8 دسمبر کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں لاہور جلسہ سمیت تحریک کو مزید تیز کرنے کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے گا، پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پی ڈی ایم قیادت کے فیصلے کے مطابق تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے منعقد کریں۔
خبر کا کوڈ : 901467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش