0
Thursday 3 Dec 2020 20:58

علماء کرام کی بدولت ملک کو کورونا سے مکمل نجات دلائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا

علماء کرام کی بدولت ملک کو کورونا سے مکمل نجات دلائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے صوبہ کے علماء کے ساتھ صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت علماء مشاورتی ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پشاور سے بذریعہ ویڈیولنک مشاورتی اجلاس میں صوبہ کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء شامل تھے۔ علماء نے کورونا کی دوسری لہر سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات اور طے شدہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں صوبہ کے علماء نے کورونا کو ایک حقیقت تسلیم کیا اور صوبائی حکومت کو یہ اختیار دیا کہ وہ کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اور حکومتی اقدامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتی ہے۔ علماء کا اس بات پہ اتفاق ہوا کہ انسانی جان قیمتی ہے، کورونا کو مذاق سمجھنے اور سنجیدہ نہ لینے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے متعلق علماء کرام نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا، خیبر پختونخوا میں علماء کے ساتھ اہم معاملات پر مشاورت کی روایت برسوں سے چلی آرہی ہے، علما کے ساتھ ہمیشہ اہم معاملات پر مشاورتی عمل اعتماد سے جاری رہا اور کامیابی حاصل کی۔ گورنر نے مزید کہا کہ علماء کرام عوام کو بتائیں کہ وبا کی صورتحال میں ایک مسلمان کو کیا کرنا چاہیئے، علماء کرام کی بدولت کورونا کی پہلی لہر پر قابو پایا اور اب بھی ملک کو اس وبا سے مکمل نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 901469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش