QR CodeQR Code

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نیب کے ریڈار پر آگئے

3 Dec 2020 21:52

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں 7 انکوائریوں کی منظوری دیدی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق مہدی شاہ اور اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن کیسز کی انکوائری ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب نے سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ اور سابق وزیر خزانہ کیخلاف کرپشن کیسز کی انکوائری کی منظوری دیدی۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں 7 انکوائریوں کی منظوری دیدی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق مہدی شاہ اور اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن کیسز کی انکوائری ہوگی۔ سابق سیفر اے ایس بابر ہاشمی، سابق ڈائریکٹر سی ڈی اے اسد اللہ فیض سمیت دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کو نیم صوبائی سیٹ اپ ملنے کے بعد سید مہدی شاہ جی بی کے پہلے وزیر اعلیٰ بن گئے تھے، وہ 2009ء سے 2014ء تک جی بی کے وزیر اعلیٰ رہے، 2015ء اور 2020ء کے انتخابات میں سید مہدی شاہ کامیاب نہ ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 901479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901479/سابق-وزیر-اعلی-گلگت-بلتستان-سید-مہدی-شاہ-نیب-کے-ریڈار-پر-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org