QR CodeQR Code

پی ڈی ایم صرف اقتدار کی جدوجہد کر رہی ہے، جمشید دستی

حکومت سے جان چھڑانے کیلئے قوم کو اللہ سے معافی مانگنی چاہیئے

3 Dec 2020 22:10

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن تو افغانستان میں فوت ہوگیا لیکن پاکستان میں صرف ڈرامہ رچایا گیا، ملک بہت بڑے مسائل کا شکار ہوچکا ہے، حکومت نے میڈیا کو بدحال کر دیا, ورکرز کو بیروزگار کر دیا گیا، پورے صوبے کو برباد کر کے رکھ دیا، لیکن کوئی بولنے کو تیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ جابر حکمرانوں کیخلاف بات کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، عمران نیازی وزیراعظم کیساتھ ساتھ پیر بھی ہیں، عمران نیازی جھوٹا وزیراعظم ہے، جس کا کوئی قول و فعل نہیں، پاکستان گندم پیدا کرنے والا ساتواں ملک ہے، لیکن ہمیں گندم باہر سے منگوانی پڑتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور لگا کر اپنے بہنوئی کا قبضہ چھڑوایا، ہمیں اپنی چینی باہر سے منگوانی پڑتی ہے، چیئرمین نیب چور ڈاکو ہے، عمران چور چور کرتے رہتے ہیں، کیا اب تک کسی چور سے کچھ برآمد کرسکے۔

جمہوریت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، یہ سب آمریت کی پیدوار ہیں، تمام حکمران جھوٹے ہیں، پی ڈی ایم صرف اقتدار کی جدوجہد کر رہی ہے، عوامی راج پارٹی غریب عوام کی آواز ہے، میں نے ہر چوک چوراہوں پر ان حکمرانوں کو بے نقاب کیا ہے، اسامہ بن لادن تو افغانستان میں فوت ہوگیا، لیکن پاکستان میں صرف ڈرامہ رچایا گیا، ملک بہت بڑے مسائل کا شکار ہوچکا ہے، حکومت نے میڈیا کو بدحال کر دیا، ورکرز کو بیروزگار کر دیا گیا، پورے صوبے کو برباد کرکے رکھ دیا لیکن کوئی بولنے کو تیار نہیں، حکومت سے جان چھڑانے کے لیے قوم کو اللہ سے معافی مانگنی چاہیئے۔ 


خبر کا کوڈ: 901486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901486/پی-ڈی-ایم-صرف-اقتدار-کی-جدوجہد-کر-رہی-ہے-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org