0
Thursday 3 Dec 2020 22:33

عمران خان مخالفین کے بارے میں نازیبا، توہین آمیز الفاظ اور رویہ اپنائے ہوئے ہیں، لیاقت بلوچ 

عمران خان مخالفین کے بارے میں نازیبا، توہین آمیز الفاظ اور رویہ اپنائے ہوئے ہیں، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور پی ڈی ایم کے جلسوں اور عوام میں حکومت کے خلاف بڑھتے غم و غصہ سے عمران خان سرکار بوکھلا چکی ہے۔ بھان متی کا کنبہ جھوٹ، فریب کاری اور ریاستی طاقت سے حالات کو اپنے حق میں کرنا چاہتا ہے۔ حکومت ناکام و نااہل ہو اور بہتری کے کوئی آثار نہ ہوں تو ڈوبتی کشتی سے سب جدا ہوتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان مخالفین کے بارے میں نازیبا، توہین آمیز الفاظ اور رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ یہ سیاسی دہشتگردی اور انتقام پیدا کرتی ہے، جس سے جائز ناجائز، آئینی و غیر آئینی کی تمیز ختم ہو جاتی ہے۔ حکومتوں کو آئینی تحفظ گڈ گورننس سے ہی ملتا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت سے تنگ عوام ہر جنگ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی شدت کے بارے میں حکومتی پراپیگنڈا صرف اپوزیشن سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہے، اقتصادی تباہی اور غذائی قلت کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، لیکن حکومت کی کرونا کی دوسری شدید لہر میں بھی قومی حکمت عملی اور قومی لائحہ عمل کے لیے کوئی اقدام نہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس سے زیادہ بے حس اور غیر منظم و نااہل حکومت کبھی نہیں آئی۔ عوام اور ریاستی اداروں کا سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ خطہ میں امن مسئلہ کشمیر کے حل اور افغانستان سے تمام بیرونی قوتوں کی بے دخلی کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ امریکی عزائم اور انڈیا کے فاشزم، فاشسٹ اقدامات کے مقابلہ میں عمران خان سرکار کی کوئی حکمت عملی نہیں اور نہ ہی قومی اتفاق رائے سے کوئی قومی ایکشن پلان ہے۔ حکومت مسلسل کشمیریوں کو مایوس اور کشمیر پر سودی بازی کا منفی اور جان لیوا پیغام دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 901488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش