QR CodeQR Code

اپوزیشن جلسے کرنے پر بضد ہے تو ہم رکاوٹ نہیں بننا چاہیں گے، شاہ محمود قریشی 

3 Dec 2020 22:48

ملتان سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں قیمتی انسانی جانوں کی پرواہ ہے، اپوزیشن سے درخواست ہے کہ کچھ عرصے کیلئے جلسے موخر کر دے۔ کرونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی اپوزیشن جلسوں کا شوق پورا کرلے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کرونا ایک حقیقت ہے، اپوزیشن چاہے اسے تسلیم کرے نہ کرے، دنیا اسے تسلیم کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کرونا کی وجہ سے باشعور اور تعلیم یافتہ طبقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہم اپوزیشن کے جلسوں میں نہ رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں اور نہ جلسوں سے خوف زدہ ہیں۔ ہمیں قیمتی انسانی جانوں کی پرواہ ہے۔ اپوزیشن سے درخواست ہے کہ کچھ عرصے کیلئے جلسے موخر کر دے۔ کرونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی اپوزیشن جلسوں کا شوق پورا کرلے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انتباہ کے باوجود اپوزیشن جلسوں پر بضد رہتی ہے تو انہیں معاشی اور جانی نقصان کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کرونا کی اس پریشان کن صورتحال میں اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔ تاہم اپوزیشن جلسے کرنے پر بضد ہے تو ہم رکاوٹ نہیں بننا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی، جس کی بدولت اپوزیشن کو سیاسی شہید بننے کا موقع ملے۔


خبر کا کوڈ: 901489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901489/اپوزیشن-جلسے-کرنے-پر-بضد-ہے-ہم-رکاوٹ-نہیں-بننا-چاہیں-گے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org