0
Thursday 3 Dec 2020 23:02

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، ملک عامر ڈوگر 

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، ملک عامر ڈوگر 
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان میں ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا ہے، عوام نے اپوزیشن کے جھوٹے بیانات کو مسترد کر دیا، ایسا لگ رہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں کارنر میٹنگ کر رہی ہوں۔ اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم اپنے جلسے میں اتنی عوام بھی اکٹھی نہ کر سکی جسے جلسہ کہا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف ملتان سٹی کے نائب صدر شیخ واجد شوکت کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ کی تقریب سے شیخ واجد شوکت نے بھی خطاب کیا۔ ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ ملتان کی عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں اور ملتان تحریک انصاف کا گڑھ ہے، عوام جانتی ہے کہ ان کرپٹ لوگوں نے صرف اپنی کرپشن کو چھپانے اور احتساب سے بچنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی ہے جسے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ کیونکہ عوام کے مسائل کو تحریک انصاف نے ان کی دہلیز پر حل کیا ہے اور اب وزیراعظم عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مفید حکمت عملی بنا رہے ہیں جس کے ثمرات عوام تک جلد پہنچیں گئے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ڈیم ایم ملک لٹیروں کا ایک گٹھ جوڑ ہے جو اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے جلسے جلوسوں کا سہارا لے کو خود کو قانون سے بچانا چاہتے ہیں مگر جب تک یہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس نہیں کرتے قانون سے نہیں بچ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 901490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش