1
Thursday 3 Dec 2020 23:59

ایران کیساتھ کھلواڑ ایک خطرناک اقدام ہے، چک فرائیلیچ

اسرائیل ایران کیخلاف جنگی محاذ پر فتحیاب نہیں ہوسکتا
ایران کیساتھ کھلواڑ ایک خطرناک اقدام ہے، چک فرائیلیچ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے سابق مشیر قومی سلامتی نے ترکی و اسرائیل کے باہمی تعلقات سے متعلق ایک پروگرام میں تاکید کی ہے کہ اسرائیل کسی بھی جنگی محاذ میں ایران پر فتح حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ چک فرائیلیچ (Chuck Freilich) کا کہنا تھا کہ ایران خطے کی ایک بڑی طاقت ہے، جس کے ساتھ کھلواڑ کرنا ایک خطرناک اقدام ہے جبکہ میرا خیال ہے کہ ایران ہمارا وہ پہلا دشمن ہے، جو انتہائی طاقتور، پیشرفتہ اور ہم سے بہت دور واقع ہے اور جسے ہم شکست بھی نہیں دے سکتے۔ اسرائیل کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے خلاف (عسکری اعتبار سے) کامیاب نہیں ہوسکتے جبکہ ہم صرف اپنا دفاع کرتے ہوئے راتوں کو پرسکون نیند سو سکتے ہیں، تاہم ایران کو کسی طور شکست نہیں دے سکتے!

واضح رہے کہ صیہونی رژیم کے سابق مشیر قومی سلامتی اور ہارورڈ کینیڈی سکول آف گورنمنٹ و نیویارک یونیورسٹی کے استاد کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب امریکی نیوز چینل سی این این سمیت عالمی میڈیا کھل کر یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ ممتاز ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو اسرائیل نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے جبکہ دوسری طرف نیویارک ٹائمز بھی 3 ذرائع سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دے چکا ہے کہ شہید فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ دراصل ایک اسرائیلی کارروائی ہے۔ علاوہ ازیں اسی حوالے سے سابق اسرائیلی انٹیلیجنس چیف عاموس یادلین کا کہنا تھا کہ مائیک پمپیو کی جانب سے تل ابیب کا حالیہ دورہ (اور بن سلمان ملاقات) اس ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کے ساتھ براہ راست مربوط ہے۔ عاموس یادلین نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کو چاہیئے کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی اس کارروائی پر اسرائیل کا شکریہ ادا کرے!!
خبر کا کوڈ : 901501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش